کورئیر ورکر کو گولی مار کر لوٹ معاملے میں 2 پستول اور کارتوس کے ساتھ گرفتار 6 جرائم پیشہ جیل رسید

سرغنہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری تیز
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس)
کشیشوراستھان تھانہ علاقہ کے کلنا-فقیرنا کے درمیان میں ایک آن لائن بزنس کمپنی میشو کے کورئیر ورکر کو گولی مارنے کے بعد لوٹ معاملے میں گرفتار 6 جرائم پیشوں کو پوچھ گچھ کے بعد عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔بیرول کے سب ڈویزنل پولیس افسر منیش چندر چودھری نے بتایا کہ گرفتار جرائم پیشوں کے پاس سے 2 پستول اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ان سے پوچھ گچھ میں اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں جن کی بنیاد پر پولیس ٹیم چھاپہ ماری کررہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کی بڑھتی دبش کے بعد لوٹ کی واردات میں شامل 2 جرائم پیشوں نے ایس ڈی پی او دفتر میں خودسپردگی کردی تھی جس کے بعد اس کی نشاندہی پر پولیس نے سپول بازار سے 4 دیگر افراد کو گرفتار کیا۔حالانکہ لوٹ کے سامان اور بائک کو پولیس نے پہلے ہی برآمد کرلیا تھا۔پولیس لوٹ معاملے کے سرغنہ تک پہنچنے کے لئے کارروائی تیز کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کشیشوراستھان تھانہ علاقہ کے کلنا-فقیرنا روڈ پر منگل کی دوپہر بائک سوار بدمعاشوں نے میشو کے ڈیلیوری ورکر بہیڑہ تھانہ کے پپرا رہائشی رویندر یادو کے بیٹے بال کرشن یادو کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور اس سے 15 ہزار روپے سے بھرا بیگ، موبائل، موٹر سائیکل کی چابی، پرس اور کورئیر کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ویسے فوری کارروائی کرتے ہوئے بدھ کو ہی پولیس نے لوٹی گئی کچھ چیزیں برآمد کی تھیں۔لیکن ٹیکنیکل سیل کی ٹیم کی مدد سے ان جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے بعد کئی اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں۔
Comments are closed.