گھریلوتنازعہ میں سگے بھائیوں میں مارپیٹ

شدید زخمی بڑے بھائی کی موت ،ملزم بھائی گرفتار
دیوبند،2؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
کوتوالی علاقہ کے گاؤں گھیانہ میں دو حقیقی بھائیوں کے درمیان معمولی بات کولیکر ہوئے جھگڑے کے بعد جم کر چلے لاٹھی ڈنڈوں میں شدید طور پر زخمی بڑے بھائی کی موت ہو گئی۔ متوفی کی اہلیہ کی شکایت پر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے متوفی کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کر لیا۔بٹوارے کے بعد حصہ میں آئی زمین پر مویشیوں کی چارے کاٹنے کی ایجن مشین کو ہٹانے کو لے کر دو حقیقی بھائیوں نند کشور (50) اور راجکمار ولد چندر بھان کے درمیان کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ جمعرات کی دیر رات جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی راج کمار نے شلیندر، سنجے اور انکت کے ساتھ مل کر اپنے کے بڑے بھائی نند کشور پر تیز دھار ہتھیاروں اور لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اتنا ہی نہیں سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے علاج کے دوران نند کشور کی موت ہوگئی۔ متوفی نند کشور کی بیوی رانی نے جمعہ کو کوتوالی میں اپنے دیور راج کمار ،شلیندر، سنجے اور انکت کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے اس شوہر کا قتل کرنے کا الزام عائد کیاہے۔ پولیس نے متوفی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد اور ملزم بھائی راجکمار کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ کوتوالی انچارج پیوش دکشت نے بتایا کہ متوفی کی بیوی کی شکایت پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ممکنہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

Comments are closed.