چود ہ ستمبر تک 14؍ ٹرینیں رہیں گی منسوخ

دیوبند،2؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
6؍ ستمبر سے 14 ستمبر تک سہارنپور سے گزرنے والی 14 ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ ایسے میں دو ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی تاکہ ریلوے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جس کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اگلے ہفتے سے ریلوے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔ سیٹلائٹ فریٹ ٹرمینل فیروز پور ڈویزن کے تحت بڑی برہمن اسٹیشن پر قائم کیا جائے گا۔ یہ کام پٹھان کوٹ جموتوی ریلوے ٹریک پر مختلف حصوں میں جاری ہے، جو 14 ستمبر تک چلے گا۔ ایسے میں سہارنپور سے گزرنے والی ہیم کنڈ ایکسپریس سمیت 14 ٹرینیں 6 ستمبر سے 14 ستمبر تک منسوخ رہیں گی۔ ان ٹرینوں کے منسوخ ہونے سے ریلوے مسافروں کے سفر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اس لیے ٹرین نمبر 12231-32 لکھنؤ-چندی گڑھ ایکسپریس، 18477-78 پوری-رشی کیش اتکل ایکسپریس میں بوگیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک لکھنؤ-چندی گڑھ میں ایک اضافی ایئر کنڈیشنڈ فرسٹ کلاس کوچ بڑھایا جائے گا۔ اسی طرح چندی گڑھ لکھنؤ ایکسپریس میں 4 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ایئر کنڈیشنڈ فرسٹ کلاس کوچ ہوگی ،رشی کیش اتکل کلنگا ایکسپریس کو 1 سے 16 ستمبر تک ایک اضافی کوچ سلیپر لگایا جائے گا۔ انبالہ لہ ڈویزن کے سینئر ڈی سی ایم ہری موہن نے کہا کہ ٹرینوں میں ریلوے مسافروں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Comments are closed.