اساتذہ کے لیے اعزازیہ تقریب5/ستمبرکو:ملی کونسل بہار

پھلواری شریف:3ستمبر(پریس ریلیز)
آل انڈیاملی کونسل نے مختلف علوم وفنون سے وابستہ اساتذہ کرام کویوم اساتذہ کے موقع پرریاست اورملک کے ممتازشخصیتوں کے نام سے معنون کرکے ایوارڈسے نوازے گی۔یہ اطلاع دیتے ہوئے ملی کونسل کے کارگزارجنرل سکریٹری مفتی محمدنافع عارفی نے کہاکہ اساتذہ ہماری قوم اورملک کے معمارہیں۔ملک وملت کی تمام ترترقی واساتذہ کرام کی رہین منت ہے۔اگراساتذہ نسل نوکی تعلیم وتربیت میں اپنے خون جگرسے نہ کریں تونہ صرف پوری نسل بلکہ ملک کامستقبل تاریکی میں ڈوب جائے گا۔اساتذہ ملک وقوم کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں،مولاناعارفی نے بتایاکہ ملی کونسل بہاراردواکیڈمی پٹنہ میں 5/ستمبرکویوم اساتذہ کی مناسبت بعدنمازمغرب ایک پروقارتقریب اساتذہ کرام کی شان میں منعقدکرے گی،جس میں شہرکے معززین شرکت کریں گے اوران کے ہاتھوں سے اساتذہ کرام کواعزازات سے نوازاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ آل انڈیاملی کونسل یوم اساتذہ کے موقع پرملک کی تمام ریاستوں اوربہارکے اکثراضلاع میں یہ تقریب منعقدکررہی ہے،اس کامقصدجہاں اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی ہے،وہیں تعلیمی بیداری پیداکرنابھی ہے،واضح ہوکہ ملی کونسل تعلیمی مشن 2050ء چلارہی ہے۔یہ تقریب بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

Comments are closed.