مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے چنئی میں سمینار کا انعقاد

چنئی (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) ملک کے تمام مذہبی رہنماؤں کو اکٹھا کرنے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے The Journey of Harmony India کے عنوان کے تحت سمینار کا انعقاد کررہی ہے۔ پہلا سمینار کیرلا دوسرا کرناٹک اور تیسرا سمینار 2ستمبر 2022کو رمضان محل، رایاپورم، چنئی میں منعقد ہوا۔ اس سمینار کی صدارت انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کی اور خطاب کیا۔کیرلا اسمبلی کے اپوزیشن ڈپٹی لیڈر اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پی کے۔ کنجالی کٹی موجود رہے۔ پارٹی کے کیرلا ریاستی صدر صادق علی شہاب تنگل نے افتتاحی خطا ب کیا۔ تمل ناڈو اعلی تعلیم کے وزیر کے پون موڈی اوراقلیتی بہبود کے وزیر سینجی کے ایس مستان مہمان خصوصی کے طور پر مدعو رہے اور خطاب کیا۔ اس سمینار میں تمل ناڈو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ایس پیٹر الفونس، ایا وژی بالا پرجاپتی اڈیگلار، آرچ بشپ جارج انتھونی سوامی، تمل ناڈو کے چیف قاضی محمد صلاح الدین ایوبی، سوامی سری راگھویندر سری ہری سوامی، بی اے۔ خواجہ معین الدین، پیاری لال جین، ہربھجن سنگھ سوری، غلام محمد مہدی خان، جے۔ جارج سٹیفن، بشپ کے پی ایڈیسن، برہما کماری پی کے نیلیما، منجیت سنگھ نائر، سید نظام شاہ،، ڈاکٹر کے وی ایس حبیب محمد، شیخ اسحاق بھائی ڈاکٹر منیال ایس۔ ٹائٹس، برہم سری جگدیسن، پروین کمار ڈاڈیا سمیت مختلف مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، وقف بورڈ کے چیئرمین اے عبدالرحمن،کے نوازغنی ایم پی اور دیگر منتظمین نے شرکت کی۔تمام ہندوستانی مختلف مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ انہیں اپنے مذاہب کو صحیح طور پر سمجھنا چاہیے اور تمام مذاہب کے درمیان پیار، محبت اور پیار پھیلانا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں روحانی ورثہ کو برقرار رکھنے اور تنوع میں اتحاد، بقائے باہمی، افہام و تفہیم، بھائی چارہ اور انسانیت کو برقرار رکھنے کے لیے مذہب مختلف ہونے کے باوجودایک ساتھ سفر کرنا چاہئے۔ یہی اس سیمینار کا مقصدہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر نے کہ اکہ اس سمینار کو ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا اور اختتامی سمینار دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

Comments are closed.