اسپرنگ ڈیل اسکول میں ہونہار بچوں کو دی گئی ذمہ داریاں

دیوبند،3؍ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
اسٹیٹ ہائی وے پر واقع معروف تعلیمی ادارے اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں انویسٹیچر سیریمنی کاانعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے چارہاؤس کیپٹن اور نائب کیپٹن کا انتخاب کیا گیا۔ اس دوران ا سکول کے ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ پروگرام میں نیوٹن ہاؤس سے حبیب کیپٹن اور حسیب الرحمان نائب کپتان، آئن اسٹائن ہاؤس سے ثناء کیپٹن اور اسد خان نائب کپتان، کلام ہاؤس سے علی احمد صدیقی کیپٹن ،حفصہ نائب کپتان اور سی وی رمن ہاؤس سے عاطر عثمانی کیپٹن اور انس نائب کیپٹن منتخب ہوئے،اس دوران ہشام کو ہیڈ بوائے اور ہاجرہ کو ہیڈ گرل منتخب کیاگیا۔مینک کوہلی کو اسپورٹس کپتان اور مریم راشد کو اسپورٹس کپتان منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئن سٹائن ہاؤس سے تبسم انصاری، نیوٹن ہاؤس سے توصیف احمد قریشی، کلام ہاؤس سے ارچنا تومر اور سی وی رمن ہاؤس سے ثمری جہاں ہاؤس انچارج منتخب ہوئے۔تقریب میں تمام منتخب طلباء کو سکول کے پرنسپل ڈاکٹر بہار الاسلام نے حلف دلایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی اور کو چیئرمین احمد صدیقی نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اسکول کے مانیٹرنگ ہیڈ ملک معظم نے منتخب طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں مستقبل میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ترغیب دی۔ پروگرام کی نظامت مونسہ گل اور اقراء نے کی۔ اس موقع پرا سکول کے تمام اساتذہ نمن جین، پرویش چودھری، نیلم شرما، سمپی مگو، انعم، وجیہہ، فوزیہ، عالیہ، صوفیہ، نوید ہاشمی، جاوید، شالنی، توصیف احمد، مبشر صدیقی، عارف شوکت، صوفیہ، طالب وغیرہ موجود تھے۔
Comments are closed.