اعلیٰ افسران کی موجودگی میں سمادھان دیوس منعقد

محض پانچ شکایتوں کا ازالہ، ڈی ایم نے دی ترجیحی طور پر شکایتوں کے تصفیہ کی ہدایت
دیوبند،3؍ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سنیچر کے روز دیوبند کے ترقیاتی بلاک کے دفتر میں اعلیٰ افسران اور ایس ایس پی کی موجودگی میں سمادھان دوس کا انعقاد کیا گیا۔سمادھان دوس میں 57فریادی اپنی شکایات لیکر پہنچے لیکن موقع پر محض 5شکایات کا ازالہ کیا جاسکا ۔سمادھان دوس میں موجود اعلیٰ افسران نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے تمام شکایات کو جلد از جلد دور کئے جانے کے احکامات دئیے ۔تفصیل کے مطابق ترقیاتی دفتر میں منعقد ہونے والے سمادھان دوس میں ایس ایس پی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی جن کے سامنے 57شکایات پیش کی گئیں۔ان 57شکایات میں ریونیو محکمہ ،بجلی محکمہ،سپلائی محکمہ ،جنگلات کا محکمہ اور مزدور محکمہ کے علاوہ چکبندی ،اشیائے خوردنی کے محکمے ،پولیس ،میونسپل بورڈ اور محکمہ صحت سے متعلق شکایات فریادیوں نے افسران کے سامنے پیش کیں لیکن موقع پر محض 5شکایتوں کا ہی تصفیہ کیا جاسکا ۔سمادھان دوس میں موجود ڈی ایم اکھیلیش سنگھ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو تمام شکایات کا ترجیجی بنیاد پر حل نکالنے اور ان کا تصفیہ کئے جانے کے احکامات دئیے ۔اس موقع پر ایس ایس پی وپن تاڑا،سی ڈی او وجے کمار ،ایس ڈی ایم دیپک کمار،سی او رام کرن سنگھ،تحصیل دار تپن کمار مشرا اور ای او دھریندر رائے سمیت تحصیل اور بلاک سے متعلق سبھی افسران موجود رہے ۔

Comments are closed.