انجمن باشندگان بہار ممبئی کی مجلس منتظمہ کا انتخاب بحسن وخوبی مکمل

انور احمد شیخ صدر، محمود الحسن حکیمی جنرل سیکریٹری اور وصی احمد شیخ خازن منتخب
ممبئی (پریس ریلیز) آج بروز اتوار دن کے 11 بجے حیدری ہال میں انجمن باشندگان بہار ممبئی کا تنظیمی انتخاب بحسن و خوبی انجام کو پہونچا، اس موقع پر انجمن کے اراکین عاملہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اگلے میقات 2022 تا 2025 کے لیے عہدیداران کا انتخاب کیا. صدر انور احمد شیخ اور جنرل سیکریٹری محمود الحسن حکیمی پر اراکین عاملہ نے اپنا اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں اگلی میقات کے لیے صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدے پر بحال رکھا، خازن کے عہدے پر وصی احمد شیخ کو منتخب کیا گیا، یہ تمام انتخابی کارروائی انتخابی کمیٹی کی نگرانی میں عمل میں آئی. انتخابی کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ نے انتخاب سے قبل اراکین عاملہ کا تعارف کرایا اور پھر انتخابی کمیٹی کے رکن غفران ساجد قاسمی نے انتخابی کارروائی کوآگے بڑھاتے ہوئے سب سے پہلے خازن کے عہدے کے لیے وصی احمد شیخ کا
نام پیش کیا جس پر سبھی اراکین عاملہ نے اپنے اتفاق کا اظہار کیا اور اسی طرح جنرل سیکریٹری کے لیے محمود حکیمی اور صدر کے عہدے کے لیے انور احمد شیخ کا نام پیش کیا گیا اور تمام اراکین عاملہ نے اتفاق رائے سے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حسب سابق اپنے اپنے عہدوں پر برقرار رکھا، اس کے بعد نائب صدر کے لئے محمد فرقان رضوان شیخ اور عمید محمودی کو نامزد کیا گیا اور جوائنٹ سیکریٹری کے لیے عقیل شیخ اور فیض رحمانی کو نامزد کیا گیا جسے تمام اراکین عاملہ نے اتفاق رائے سے منظور کیا.
واضح رہے کہ انتخابی کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ تھے جب کہ ان کی معاونت کے لیے نثار عثمانی، معراجِ غالب، مظہرالاسلام اور غفران ساجد قاسمی تھے، انتخابی کمیٹی نے ہر طرح سے کوشش کی کہ انتخاب مکمل طور پر صاف شفاف ہو اور اراکین نے انتخابی کمیٹی کے کام پر اپنے
اعتماد کا مکمل طور پر اظہار کیا ہے. انتخاب کے بعد صدر انور احمد شیخ، جنرل سکریٹری محمود حکیمی اور خازن وصی شیخ نے اپنی اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اراکین سے وعدہ کیا کہ انشاء اللہ انجمن کی تعمیر وترقی میں ہر ممکن مخلصانہ کوشش کریں گے اور انجمن کا نام روشن کریں گے.
واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز مولانا نوشاد صدیقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اتحاد و اتفاق کے عنوان پر مختصر خطاب کیا.
Comments are closed.