شیموگہ پیس مارچ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

 

مذہبی رہنماوں نے ہر قیمت پر امن برقرار رکھنے کی تلقین کی

شیموگہ۔۴؍ستمبر: کرناٹک کے شیموگہ شہرمیں سنیچر کوامن وامان قائم رکھنے کیلئے مختلف مذاہب کے لوگوں کی جانب سے امن کیلئے پیس مارچ کاانعقادکیاگیاتھا۔سمس سے نکلنے والی اس ریالی میں شروع سے آخر تک لوگوں میں جوش بھرا رہا۔سائنس میدان پہنچنے کے بعد مختلف مذاہب کے رہنمائوں نے امن کا پیغام دیا۔مفتی عاقل رضا مصباحی خطیب وامام سنی جامع مسجد نے ہمارے قدم امن کی طرف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکے آج مختلف مذہب کے رہنمائوںنے ایک اسٹیچ کے ذریعہ امن کاپیغام دیاہے ۔ انہوں نے مزید کہاکے کوئی بھی مذہب نفرت کا درس نہیں دیتا اور نا ہی فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا حکم دیتاہے۔پھر کیوں مذہب کے نام پرنفرت پیداکی جارہی ہے۔پھرکیوں مذہب کے نام پر فساد برپاکئے جارئے ہیں؟تمام مذہب امن وشانتی کادرس دیتے ہیں۔ہم تمام کوامن کے خاطر متحد ہوجانا چاہئے۔انہوں نے آواز دی کے جہاں بھی امن کے خاطر اس طرح کے جلسہ ہواس کاحصہ بنیں۔اس موقع پرمولاناشاہ الحمید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تمام مذہب کے رہنما متحدہیں تو پھر کیوں لوگ ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں۔ بسوا کیندرہ سوامی جی نے کہاکے شہر میں ناخوشگوار واقعات سے ہرکوئی واقف ہے۔شہر میں امن کوبرقرار رکھنے کے لئے تمام کوہرممکن کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکے امن کی سخت ضرورت ہے امن قائم کرکے ایک مثال قائم کریں۔ڈاکٹر ملیکارجنا مرگاراجیندرہ سوامی نے کہاکے دولت جمع کی جاتی ہے کیادولت ساتھ لیکر جاسکتے ہیں ۔ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا انسان ان چیزوں کو سب کچھ سمجھ لیاہے۔انہوں نے مزید کہاکے انسان کو پرسکون زندگی چاہئے۔دولت اورسب کچھ ہے لیکن زندگی میں سکون واطمینان نہیں پھر کیسی زندگی ؟کوئی مذہب نفرت کادرس نہیں دیتا انسانیت ہی سب کچھ ہے جس میں انسانیت نہیں وہ انسان ادھورہ ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شیومورتی شیوچاریہ مہاسوامی چترادرگہ نے اپنے خطاب میں امن کاپیغام دیتے ہوئے کہاکے قائم کرنے کے لئے ہرایک کوآگے آنے کی ضرورت ہے۔بغیرامن کے ہم کیاکرسکتے ہیں چاروں طرف امن کے پیغام کوعام کریں۔اس موقع پر فرانس فرنڈیس اور دیگر مذہب کے رہماوں نے اپنے خطاب میں امن کاپیغام دیتے ہوئے اس ریلی کووقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اسٹیچ پر مفتی سید مجیب اللہ۔مولانا فصل الرحمن۔مولانا صفی اللہ ۔ایم ڈی ٹی شفیع،آفتاب پرویز۔فادر روشن پنٹو۔اور دیگر مٹھوں کے سوامی جی اور چرچ کے فادر مو جو د تھے۔شہر کے بس اسٹینڈ سے ریلی نکالی گئی یہ ریلی امیراحمد سرکل بی ایچ روڑ سے گزرتی ہوئی جلسہ گاہ پہنچی جہاں پرمذہبی رہنماوں نے امن کاپیغام دیا ۔

Comments are closed.