نواز گرلز اسکول میں جوش و خروش سے منایاگیا ٹیچرس ڈے

دیوبند،5؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
معروف عصری تعلیمی ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول میں یوم اساتذہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا،اس موقع پر طالبات نے مختلف پروگرام پیش کرکے اساتذہ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔اس دوران طالبات نے اساتذہ کا رول نبھاتے ہوئے کلاس کو پڑھایا اور بہترین پڑھانے والی طالبات کو خصوصی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کا آغاز درجہ چار کی طالبات کے استقبالیہ نغمہ سے ہوا جس کے بعد تمام کلاسز کی طالبات کااستقبال کیا گیا۔اس دوران طالبات نے گروپ ڈانس، کھانے کی تقسیم، ڈرامہ، تقریر اور مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ا سکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ فوزیہ خان نے اساتذہ اور بچوں کو یوم اساتذہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انسان کو زندگی کو بہتر راستہ علم ہی فراہم کرتا اور کامیابی کی جانب لے کر جاتاہے اور علم استاذ کے توسط سے حاصل ہوتاہے، اسلئے ہمیشہ اساتذہ کی قدر کرنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ استاذ ہی زندگی میں وہ شخص ہوتاہے جو ہماری شخصیت کو نکھارتا اور ہمیں زمانے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا کرنے کاحوصلہ دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ استاذ ایسا ہوتاہے جو دوسروں کوبنانے اور سنوارنے میں خود کو بھول جاتاہے اسلئے استاذ کی اہمیت و افادیت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ استاذ قوم ملت کے معمار ہوتے ہیں،جن کے کندھوں پر نسلوں کو راہ راست پر لانے کی ذمہ داری ہوتی ہے، اسلئے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کام کو نہایت مستعدی اور دیانتداری سے انجام دیںاور نسل نو کو موجودہ زمانہ کے اعتبار سے ڈھالیں۔اس موقع پر اسکول کی تمام ٹیچرس کو تحائف سے نوازا گیا۔اس موقع پر شازیہ شمیم، شہلا مظہر، فریحہ صدیقی، محمد رفیع،آصف علی، عامر، رویش صدیقی، انس عثمانی سمیت سکول کا جملہ سٹاف موجودرہا۔
Comments are closed.