مالے کا احتجاجی مارچ ،منی گاچھی کے رجواڑہ میں غریب کنبوں کو بے گھر کرنے کی انتظامی کارروائی ختم کرنے کی مانگ

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)آل انڈیا زرعی دیہی مزدور سبھا کی ریاست گیر احتجاجی مارچ کے تحت سنگھواڑہ بلاک حلقہ میں بھی پیر کو احتجاجی مارچ نکالا گیا جسمیں سی پی آئی-ایم ایل کے حامیوں نے سرکل سکریٹری سریندر پاسوان ، کھیمس لیڈر دیویندر چودھری کی قیادت میں سمری سرھواڑہ، بردی پور، ارئی سے ہو کر سمری میں احتجاجی جلسہ ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش پاسوان ،فقیر چندر سابق مکھیا رانی دیوی راسو دیوی، سکھ دیو پاسوان نے کہا کہ بہار میں انتظامیہ بے لگام ہو گئی ہے۔ غریبوں کو بسنے کے لیے 5 ڈسمل زمین دینے کے بدلے میں برسوں سے گھر بنا کر رہنے والے کنبوں کو بغیر اطلاع کے اجاڑا جا رہا ہے۔ منی گاچھی بلاک کے رجواڑہ گاؤں میں 54 آباد خاندانوں کے 51 لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا گیا۔ سنجیو جھا کے حامیوں کی جانب سے افواہیں پھیلا کر
انتظامیہ پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا جو کہ افسوس ناک ہے۔ان لیڈروں نے دھمکی دی کہ مالے رہنما پپو خان ​​کے خلاف درج فرضی مقدمہ واپس نہیں لیا گیا تو تحریک مزید تیز کی جائے گی۔

Comments are closed.