ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

ممبئی۔ ۵؍ستمبر: ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمن سائرس مستری کی کل ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی، یہ حادثہ ممبئی سے متصل پالگھر میں پیش آیا۔سائرس مستری کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، ہسپتال میں سائرس مستری کا کوئی بھی رشتہ دار نہیں پہنچ سکا، کیوں کہ سائرس مستری کا بیٹا اور بیوی فیملی فنکشن کے لیے برطانیہ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کل صبح دس بجے ممبئی کے ورلی شمشان گھاٹ میں سائرس مستری کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔بتادی ںکہ سائرس مستری مرسڈیز کار میں احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ دوپہر سوا تین بجے کے قریب پیش آیا۔ پالگھر پولیس کے مطابق انیتا پنڈولے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی اور انہوں نے غلط سمت سے دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، ان کے ساتھ ان کے شوہر جے ایم فائنانشیل کے سی ای او ڈیریوس پنڈولے بیٹھے ہوئے تھے۔زخمیوں کو علاج کے لیے واپی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پالگھر کے ڈپچیری میں بارڈر چیک پوسٹ سے سائرس مستری کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے۔ڈاکٹروں نے سائرس مستری کی موت کی وجہ سر میں چوٹ بتائی ہے۔ ڈاکٹر شبھم سنگھ نے بتایا کہ سائرس مستری کے سر پر چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سر پر چوٹ لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔
Comments are closed.