گجرات میں دومسلم نوجوانوں پر شرپسندوں کا حملہ

احمد آباد۔ ۵؍ستمبر: گجرات کے سورت میں لسکانہ گام کے پاس میں صادق اور اس کےدوست پر کل گاڑی اوور ٹیک معاملہ پر حملہ کیاگیا ہے۔ بھروار کمیونٹی کے شرپسند عناصروں نے نشے کی حالت میں صادق اور اس کے دوست اقبال کو گالیاں دیں پھر سر پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے ۱۰۸ پر کال کرکے علاج کےلیے انہیں اسپتال بھیجا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی حالت میں دونوں نوجوانوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ صحافی اشرف سمیت کئی یوزرس نے گجرات پولس کو ٹیگ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.