کامٹی میں درسِ قرآن کے دورِ ثانی کی تکمیل کا جلسہ ۹؍ستمبرکو

ناگپور (پریس نوٹ) ناگپور سے متصل ۱۵ کلو میٹر کی دوری پر واقع شہر کامٹی کی جامع مسجد میں جاری درسِ قرآن کے دورِ ثانی کی تکمیل کا جلسہ ۹؍ستمبر بروز جمعہ بوقت بعد نماز عشاء (فوراً)بمقام مسلم سماج بھون ، املی باغ کامٹی میں ہونا طے پایا ہے۔ درسِ قرآن کے دورِ ثانی کی تکمیل حضرت مولانا محمد مصطفی مسعودی صاحب فرمائیں گے، جبکہ دورِ ثالث کا آغاز حضرت مولانا مختار احمد صاحب مدنی دامت برکاتہم، شیخ الحدیث، مدرسہ سراج العلوم ،دھولیہ کے درسِ قرآن پاک سے ہوگا۔ اس سلسلہ میں عوام سے وقت مقررہ پر شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے کہ پروگرام کے لئے اُن کا یہی سب سے بڑا تعاون ثابت ہوگا۔
واضح ہو کہ قرآن پاک کے دورِ اوّل کی تکمیل مرحوم حضرت مولانا عبدالکریم پاریکھ اور دورِ ثانی کا افتتاح حضرت مولاناغلام محمد وستانوی صاحب کے مواعظ حسنہ سے سال ۲۰۰۸ء میں جامع مسجد کامٹی میں عمل میں آیا تھا۔
منجانب : مجلس تعلیم القرآن، ناگ پور و کامٹی۔مزیدتفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔
۱) محمد صادق راغب ،موبائل 9325575958
۲) محمد رضوان ، موبائل 9823604876
۳) محمد ضمیررشیدی موبائل 9175625972

Comments are closed.