ایمان اور اسلام کے مطابق زندگی گزارکرہی بہتر انسان بن سکتے ہیں :مولانا مشتاق احمد قاسمی

کانپور(شکیب الاسلام) 5/ستمبر بروز سوموار بعد نماز مغرب مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات میں ایک روزہ عظیم الشان جلسہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت فرمارہے مولانا مشتاق احمد قاسمی صاحب نے خطاب فرماتے ہوئے کہا، کہ انسان کو انسانیت تک کوئی چیز پہونچاسکتی ہے تو وہ ایمان اور اسلام ہے،ایمان اور اسلام سے جڑ کر انسان نہ صرف انسان کہلانے کا حقدار بنتا ہے بلکہ وہ صاحب ایمان اور صاحب اسلام بھی کہلاتا ہے، ورنہ جنکی زندگی ایمان اور اسلام سے خالی تھی اور خالی ہے انکے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ یہ لوگ جانور کی طرح بلکہ اس بھی بدتر تھے، جہاں ایمان اور اسلام نہیں تھا انکی زندگی جانوروں سے بدتر تھی،
اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اور آپکو عظیم الشان نبی دیا جنکی ذات بہت عظیم اور مبارک ہے جنکے اخلاق کی تعریف اللہ نے قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا کہ بیشک آپ بہت بلند وبالا اخلاق والے ہیں، ہمارے نبی کی ذات اتنی مبارک ہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک کنواں تھا جسکا پانی کھارا تھا ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنویں میں اپنا لعاب مبارک ڈالا تو اس کنویں کا پانی میٹھا ہوگیا، انہی کی بات کو مان کر لوگ بہترین انسان بنے اور ہم اور آپ بھی انہی کی بتائی ہوئی باتوں کو مان کر بہترین انسان اور بہترین مسلمان بن سکتے ہیں ۔
پروگرام سے مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری اور، مفتی محمد شاہد قاسمی نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر حافظ سیف الاسلام مدنی مولانا عبدالواجد صاحب قاسمی مولانا فضل رب صاحب قاسمی حافظ محمد احسان الحق صاحب مولانا خالد صاحب قاسمی موجود رہے پر پروگرام کی نظامت مولانا عبدالماجد قاسمی نے انجام دئےمولانا محمد فضل رب قاسمی اور محمد ثانی سلمہ نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اسکے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Comments are closed.