ریزرویشن کے سلسلہ میں ریلوے کی نئی پہلی، چلتی ٹرین میں مل جائیگی خالی سیٹ کی معلومات

دیوبند،6؍ ستمبر (سمیر چودھری؍بی این ایس)
محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافر ریزرویشن کو لیکر نئی پہل کرنے جارہی ہے اس کے تحت ٹی ٹی ای کو ہینڈ ہیلڈ ٹرمنل (ایچ ایچ ٹی)دئیے گئے ہیں ۔اس مشین سے چلتی ٹرین میں خالی ہوئی سیٹ کی اطلاع مسافر کو موصول ہوجائے گی ۔اس نظام سے ٹی ٹی ای کی من مانی پر قد غن لگے گا اور ساتھ ہی مسافروں کو بھی سیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹی ٹی ای کے چکر نہیں لگانے پڑیںگے۔شروعاتی طور پر یہ نظام کچھ ٹرینوں میں شروع کیا گیا ہے دیوبند اور سہارنپور سے گزرنے والے آدھا درجن ٹرینوں میں محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹی ٹی ای کو ہینڈ ہیلڈ ٹرمنل مشین دی گئی ہے ۔اس سے ٹی ٹی ای کو مینول چارٹ سے آزادی ملے گی اور ساتھ ہی مسافروں کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا یہ مشین سیدھے طور پر مسافر سرور سے جڑی ہے جیسے ہی چلتی ٹرین میں کوئی سیٹ خالی ہوگی تو سرور سے سیدھے آر اے سی یا ویٹنگ سیٹ کنفرم ہوجائی گی ۔کنفرمیشن کا میسج مسافر کو موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعہ سے موصول ہوجائے گا ۔اسکی وجہ سے ایک طرف جہاں ٹی ٹی ای کی من مانی پر قد غن لگے گا ۔سہارنپور سے گذرنے والی آدھا درجن ٹرینوں میں ہینڈ ہیلڈ ٹرمنل کا استعمال کیا جارہا ہے ان میں اپ اور ڈاؤن میں پاٹلی پتر ،چندی گڑھ ایکس پریس،ہمکنڈ ایکس پریس،لکھنؤ چندی گڑھ ایکس پریس ٹرینیں شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں انبالہ ڈیوزن رابطہ عامہ کے آفس سے پنکج سنگھ نے بتایا کہ ابھی کچھ ٹرینوں میں ایچ ایچ ٹی ڈیوائز ٹی ٹی ای کو دی گئی ہے جلد ہی اس نظام کو سبھی ایکس پریس اور میل ٹرینوں میں اس کا نفاذ کیا جائے گا ۔اس نئے نظام سے مسافروں کو یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا ۔
Comments are closed.