بھارت وکاس پریشد نے اساتذہ کو اعزازات سے نوازا

دیوبند،6؍ ستمبر (سمیر چودھری؍بی این ایس)
بھارت وکاس پریشد کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے موقع پرمنعقدہ پروگرام میںتعلیم کے میدان میں اس سال شاندار تعلیمی خدمات انجام دینے والے دیوبند اور اس کے قریبی علاقوں کے اساتذہ کو اعزازات سے نوازا گیا ۔پروگرام کے دوران مقررین نے اساتذہ کی اہمیت اور معاشرے کو اس کی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک استاذ اپنی پوری زندگی یہی شدید خواہش کرتا ہے کہ طالب علم کی شکل میں جس پتھر کو انہوں نے تراشا ہے اس کو وہ اپنے سامنے ہی پھلتا پھولتا اور ترقی کی اعلیٰ منازل طے کرتے ہوئے دیکھے ۔منگل کے روز دیوبند میں بھارت وکاس پریشد کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور پرنسپل کو ان کی اعلیٰ تعلیمی کارکردگی اور درس وتدریس کی بہترین خدمات انجام دینے کے اعتراف میں پرنسپل ڈاکٹر نوین کمار ،یوگیشور دت شرما ،کلدیپ کمار ،ششی بنسل اور منیش تیاگی کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت وکاس پریشد کی صدر وویک تایل اور صدر چودھری ست ویر کسانا کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے جن اساتذہ نے ہمیں تعلیم دی آج ا نہیںاساتذہ کو ہم اعلیٰ تدریسی خدمات انجام دینے کے صلہ میں اعزازات سے نواز رہے ہیں ۔بعد ازاں اس اعزازی تقریب سے تنظیم کے سکریٹری راجیش سنگھل ،انکت جین،کلدیپ چوہان،راجن گویل اور ونود ورما وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سمت دھون،پرتیک کپور،راجن گویل،کلدیپ چوہان،آلوک گرگ،نتن کوشل،امت بتراوغیرہ موجود رہے۔

Comments are closed.