بہار کے ۹؍اضلاع میں این آئی اے کا چھاپہ، پاپولر فرنٹ آنڈیا کے مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد کارروائی

پٹنہ: ۸؍ستمبر(بی این ایس) پٹنہ کے پھلواری شریف سے سامنے آئے پی ایف آئی کنکشن کو لے کر این آئی اے نے جمعرات کو بہار میں چھاپہ ماری شروع کردی ہے، قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی نو اضلاع میں ۱۳؍ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ اس میں پٹنہ کے پھلواری شریف کے علاوہ ویشالی، مدھوبنی، چھپرہ، ارریہ، اورنگ آباد، کشن گنج، نالندہ اور جہان آباد شامل ہیں۔ ارریہ کے جوکی ہاٹ میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری احسان پرویز کے گھر پر بھی این آئی اے پہنچی ہے۔ چھپرہ کے جلال پور کے مادھو پور پنچایت کے رودل پور گائوں کے باشندے اور سرکاری معلم پرویز عالم کے گھر پر پر چھاپہ ماری کی گئی ہے ساتھ میں بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیاگیا ہے وہاں گزشتہ ایک گھنٹے سے پوچھ تاچھ جاری ہے، پھلواری تھانہ میں درج ایف آئی آر میں پرویز کا نام سامنے آیا تھا، اس وقت این آئی نے بتایا تھا کہ ملزم اپی ایف آئی کا فعال ممبر ہے،پرویز عالم کو جلال پور تھانہ لے جایاگیا ہے۔ ویشالی میں پی ایف آئی کے صلع صدر ریاض احمد کے گھر پر چھاپہ ماری ہوئی ہے، چہرا کلا پرکھنڈ چھوٹکی چھپرہ میں ریاض احمد کے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ نالندہ کے سوہسرائے تھانہ کے خاص گنج محلے میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر شمیم اختر کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی ہے، شمیم اختر کے چھوٹے بھائی محمد دانش کو ٹیم اپنے ساتھ لےگئی ہے۔ مدھوبنی ضلع کے لندیا پرکھنڈ کے مرزا پور کاشی ٹولہ میں محمد جسیم کے گھر چھاپہ ماری کی گئی ہے، کٹیہار کے حسن گنج میں مولانا محبوب ندوی کے گھر پر بھی چھاپہ ماری ہوئی ہے، محبوب ندوی کے بارے میں بھی بتایاجاتا ہے کہ وہ پی ایف آئی کا ممبر ہے۔ رام پور پنچایت کے مظفر ٹولہ گائوں کے اس کے گھر کی تلاشی لی گئی، گھر کے باہر بڑی تعداد میں فورس تعینات تھی۔

Comments are closed.