پٹنہ لوٹتے ہی نتیش کمار نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا

کون کہتا ہے کہ جنگل راج ہے یہاں صرف اور صرف جنتا راج ہے: وزیراعلیٰ بہار
پٹنہ۔۸؍ستمبر: وزیراعلی نتیش کمار تین روہ دہلی دورہ مکمل کرنے کے بعد آج پٹنہ لوٹے۔ انہوں نے سب سے پہلے لالو پرساد سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ میرا دہلی دورہ کامیاب رہا۔ اپوزیشن کے تمام اہم رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔ تمام لوگوں نے مشن 2024میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پٹنہ ایئر پورٹ پر اخباری نمائندوں سے جب بی جے پی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں جنگل راج ہے تو وزیراعلی نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جب تک میں ہوں سشاسن کاہی راج ہے اور رہے گا۔بہار میںجے ڈی (یو) نے خود کو این ڈی اے سے الگ کیا اور عظیم اتحاد میں شامل ہوگیا۔ پارٹی نے نتیش کمار کو اختیار دیا کہ وہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم پر لے آئیں۔ نتیش کمار اس سلسلے میں دہلی کے دورے پر گئے اور اپوزیشن جماعتوں کے کئی سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی۔ اس دوران نتیش کمار نے بی جے پی پر خوب برسے۔ این ڈی اے میں ساتھ رہنے اور الگ ہونے میں فرق بتایا۔نتیش کمار نے دہلی میں کہا کہ اگر وہ این ڈی اے میں رہے تو اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوا۔ جے ڈی یو سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی کو زیادہ سیٹیں ملیں، جب ہم (جے ڈی یو) ساتھ رہے تو ان کی تعداد بڑھ گئی۔ نتیش کمار نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں سب کچھ جان لیں گے۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے۔ پہلے کی طرح انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایک طرف ہم بی جے پی کے امیدواروں کو جتوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف بی جے پی ایک ساتھ رہ کر بھی جے ڈی یو کے امیدواروں کو ہرانے کی کوشش کر رہی ہے۔نتیش کمار نے کہا کہ اس بارے میں سروے کروائیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب جے ڈی یو بی جے پی کے ساتھ رہی ہے تب ہی سیٹوں کی تعداد بڑھی ہے۔ جے ڈی یو میں شامل ہونے کا فائدہ بی جے پی کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جے ڈی (یو) 2015 کے انتخابات میں بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد الیکشن لڑ رہی تھی تو بی جے پی کو کم سیٹیں ملی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2005 سے وہ اپنی شرائط پر بہار میں کام کر رہے ہیں۔ نتیش کمار پیر سے بدھ تک دہلی کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے تقریباً ایک درجن لیڈروں سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے صدر اور نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔ نتیش کمارآنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے اپوزیشن کے رہنماؤں کو متحد کر رہے ہیں۔ نتیش کمار نے راہل گاندھی، شرد یادو، شرد پوار، ملائم یادو سمیت کئی لیڈروں سے ملاقات کی۔بہار میں جنتا راج ہے میں کرائم کرپشن اور کمیونلزم سے کبھی سمجھوتہ نہیں کروںگا۔
Comments are closed.