‘خوابوں کا کاروبار کرنے والوں کو گجرات میں کامیابی نہیں ملے گی، امیت شاہ اور کیجریوال کے درمیان لفظی جنگ

نئی دہلی(ایجنسی) گجرات میں آئندہ انتخابات کو لے کر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ خوابوں کا کاروبار کرنے والوں کو گجرات میں کامیابی نہیں ملے گی۔ امت شاہ نے یہ بات اپنے لوک سبھا حلقہ گاندھی نگر میں کچھ پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس بار پھر بی جے پی نہ صرف گجرات میں حکومت بنائے گی بلکہ زبردست اکثریت حاصل کرے گی۔
وہیں جب احمد آباد میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے امیت شاہ کے بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امت شاہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں، جو لوگ خواب دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بینک کھاتوں میں 15 لاکھ جمع کرائیں گے،ان پر اعتماد نہ کریں۔بلکہ اس پر بھروسہ کریں جو کہتا ہے کہ دہلی اور پنجاب میں بجلی مفت کرنے کے بعد گجرات میں مفت کر دوں گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ میں گجرات کے لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، خوابوں کا کاروبار کرنے والوں کو یہاں کامیابی نہیں ملے گی۔ گجراتی بھی آدمی کو پہچانتا ہے، اس کے کام کو بھی پہچانتا ہے۔ جو انسان اور اس کے کام کو پہچانتا ہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ رہنے والے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت یقینی ہے۔ اگلے انتخابات میں، بی جے پی کی جیت آپ کی قیادت میں ہوگی۔ ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے پر بہت بہت مبارکباد۔
ساتھ ہی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں بی جے پی پر بھروسہ نہ کریں۔ وہ خواب دیکھاتے ہیں۔ انہوں نے بالکل سچ کہا، میں حیران ہوں کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بول رہے ہیں۔ وہ کہہ رہےہیں کہ خواب دیکھانےوالوں پر بھروسہ نہ کرو۔ جو بھی آئے اور کہے کہ میں بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرا دوں گا، اس پر بالکل بھروسہ نہ کریں۔ جو کہتا ہے کہ دہلی میں اور پنجاب میں بجلی مفت کر دی گئی ہے تو میں گجرات میں بھی کروں گا۔ وہ صحیح آدمی ہے۔
Comments are closed.