جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی دارالعلوم دیوبند کی مجلسِ شوریٰ کے رکن منتخب
13ستمبر /دیوبند:عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور سابق رکن راجیہ سبھا مولانا محمود اسعد مدنی کو شوریٰ کا رکن نامزد کیاہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
پیر کے روز سے ادارے کے مہمان خانے میں جاری شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس میں منگل کی شام بعد نمازمغرب منعقد چوتھی نشست میں شوریٰ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ اور سابق راجیہ سبھا ممبر مولانا محمود مدنی کو دارالعلوم دیوبند کی مجلسِ شوریٰ کا رکن منتخب کیا ہے
Comments are closed.