بھنڈی بازار میں شالیمار ہوٹل کے سامنے راحت کڈس کے نام سے بچوں کی پوشاک کی دوکان کا عظیم الشان افتتاح

مفتی سعید الرحمن فاروقی، مولانا محمد شاہد ناصری کا اہم خطاب، مفتی حذیفہ پالنپوری نے دعا کرائی
ممبئی (بی این ایس) ممبئی شہر کے مشہور علاقہ بھنڈی بازار میں شالیمار ہوٹل کے سامنے راحت کڈس کے نام سے بچوں کی پوشاک کی ایک بڑی دوکان کا عظیم الشان افتتاح ہوا، اس موقع پر شہر کے معزز علمائے کرام، دانشوران اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، دارالعلوم امدادیہ کے صدر مفتی اور معروف عالم دین مفتی سعید الرحمن فاروقی قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں رزق حلال کی برکت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مال کے حصول کو اسلام میں ثواب اور نیکی کے کاموں میں شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مال کا حصول اور اس کا خیر کے کاموں اور اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا بڑی فضیلت کی بات ہے، مومن اور بالخصوص علماء کا مالدار ہونا اسے بہت ساری برائیوں سے بچاتا ہے اور حق بات کہنے کی جرات پیدا کرتا ہے، وہیں اس موقع پر ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹر کے صدر اور مکہ میگزین کے چیف ایڈیٹر مولانا محمد شاہد ناصری نے اسلام میں رزق حلال کے حصول کی جدوجہد کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے دوکان کے مالکان بالخصوص مولانا عنایت اللہ رشیدی اینڈ بردرس کو مبارک باد پیش کی اور دوکان میں خیر وبرکت کی دعا فرمائی۔
راحت کڈس کے افتتاح کے موقع پر شہر ممبئی کی سماجی و سیاسی شخصیات اور محکمہ پولس کے افسران نے بھی شرکت کی، انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی، مہاراشٹر کالج کے پروفیسر اسلام شیخ، سابق ایم ایل اے اتول شاہ، سابق کارپوریٹر آکاش راج پروہت، پائدھونی پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر راجا رام پاٹل، جے جے پولس اسٹیشن کے پی آئی سالونکے، آل انڈیا جمعیۃ القریش کے صدر عمران بابو قریشی، فہیم خان اور المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے استاذ مولانا محمد اعظم ندوی خاص طور پر شریک رہے۔
اس موقع پر سابق ایم ایل اے اتول شاہ نے دوکان کے مالکان مولانا عنایت اللہ رشیدی اینڈ بردرس کو دوکان کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی سماج کی خدمت ہے اور ہم سب کو مل کر سماج کی سیوا کرنی ہے۔ وہیں سابق کارپوریٹر آکاش راج پروہت نے بھی راحت کڈس کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہماری دل سے دعا ہے کہ یہ راحت سب کے دلوں کی چاہت بن جائے اور سب کو سکون بخشے، اس موقع پر راج پروہت نے انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی عہدے پر نہیں ہیں؛ لیکن اس کے باوجود یہ سب سے زیادہ کام کرتے ہیں اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں محمود حکیمی کی رہنمائی اور ان کی ماتحتی میں کام کرچکا ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ شخص کتنا عظیم ہے، میں آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کی قدر کریں اور ان کے کاموں سے فائدہ اٹھائیں، اس موقع پر محمود حکیمی نے دوکان کے مالکان مولانا عنایت اللہ رشیدی اور ان کے برادران کا آئے ہوئے مہمانوں کے سامنے تعارف کرایا اور کہا کہ یہ لوگ ممبئی میں بہت دنوں سے مقیم ہیں اور ان کے کئی کاروبار ہیں اور ان کی ترقی کا سب سے بڑا راز ان کی ایمانداری، ان کا اخلاق اور ان کا انسانیت بھرا کردار ہے، جو بھی ان کی دوکان پر ایک مرتبہ آجاتا ہے وہ ان کا گرویدہ ہوجاتا ہے اور پھر ان سے کبھی دور نہیں ہوتا، اس موقع پر محمود حکیمی نے مولانا عنایت اللہ رشیدی، ان کے برادران اور عارف شیخ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور دوکان میں خیرو برکت کے لیے دعا کی، واضح رہے کہ دوکان کا افتتاح مفتی حذیفہ پالنپوری کی دعا پر ہوا۔
قارئین کرام! یاد رکھیں یہ دوکان بھنڈی بازار میں شالیمار ہوٹل کے بالکل سامنے ہے، اس دوکان میں چھوٹے بچے یعنی نومولود بچے سے لے کر 18 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے اعلی اور نفیس اقسام کے کپڑے انتہائی مناسب اور واجب قیمتوں پر دستیاب ہے، ایک بار خدمت کا موقع ضرور دیں۔
Comments are closed.