معروف ملی و سماجی کارکن حافظ اقبال چوناوالا کو آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن نامزد کیا

ممبئی (پریس نوٹ) عروس البلاد ممبئی کی معروف ملی و سماجی شخصیت حافظ اقبال چوناوالا کو آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر اقبال آفیسر میمن نے فیڈریشن کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے، یہ نامزدگی حافظ اقبال چوناوالا کی دینی، ملی و سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے، حافظ اقبال چوناوالا ممبئی شہر کی ایک معروف اور معزز شخصیت ہیں، وہ ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے رکن ہیں اور اسی طرح ممبئی کے قدیم مدرسہ دارالعلوم امدادیہ چونابھٹی کے ٹرسٹی بھی ہیں. حافظ اقبال چوناوالا کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بنائے جانے سے میمن برادری میں خوشی کی لہر ہے اور ان کی نامزدگی کو میمن جماعت کی مزید ترقی اور فلاح و بہبود کی علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے، اس موقع پر میمن جماعت کے ذمہ داران نے حافظ اقبال چوناوالا کو مبارکباد پیش کی ہے، مبارکباد دینے والوں میں عزیز مچھلی والا، منصور درویش، جانو فرید بٹاٹا والا، انور پشوری، طاہر مٹھاء، یوسف بھائی شاکر ولا ، شاکر بھائی باٹلی والا، ایوب بھائی میمن، عمران فروٹ والااور دیگر معزز ممبران شامل ہیں .
Comments are closed.