گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

وارانسی۔۱۵؍ستمبر: گیان واپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی انجمن انتظامیہ مسجد (اے آئی ایم) نے کہا ہے کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی۔گیان واپی مسجد۔شرینگار گوری کیس کی ایک خاتون مدعی ریکھا پاٹھک نے پہلے ہی عدالت میں ایک احتجاجی خط داخل کر رکھا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اے آئی ایم کو کوئی راحت دینے سے پہلے اس کی بات بھی سنی جائے۔پیر کو، اس نے وارانسی کے ضلع جج کے ذریعہ اس کیس میں اپنی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی۔ اے آئی ایم کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین نے کہا کہ وکلا کے پینل کے ذریعہ عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا وقت پیر کے حکم کو تفصیل سے دیکھنے کے بعد طے کیا جائے گا۔کمیٹی کے وکیل معراج الدین صدیقی نے کہا کہ اے آئی ایم عدالت کے اس حکم کو چیلنج کرے گی کہ عبادت کے مقامات (خصوصی دفعات) ایکٹ، 1991، وقف ایکٹ، 1995 اور یوپی شری کاشی وشواناتھ مندر ایکٹ، 1983 کے تحت مقدمے کی سماعت پر روک نہیں لگائی گئی ہے۔
Comments are closed.