عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان گرفتار

 

نئی دہلی(ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے دبنگ ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا ہےاین ڈی ٹی وی کے مطابق۔ یہ کارروائی اے سی بی نے کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے سی بی کے دفتر میں لاک اپ نہ ہونے کی وجہ سے امانت اللہ خان کو رات کے وقت قریبی سول لائنز تھانے کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔ انہیں صبح 12 بجے کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اے سی بی امانت اللہ خان کے ریمانڈ کی اپیل کرے گا۔واضح ہو جمعہ کو اے سی بی کی ٹیم نے ایم ایل اے اور ان کے ساتھیوں کی مختلف جگہوں پر چھاپہ مارا تھا۔

 

قبل ازیں اے سی بی نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں سے وقف بورڈ سے متعلق دو سال پرانے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے کہا۔وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے، آپ ایم ایل اے پر وقف کی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرایہ پر دینے، وقف بورڈ میں 33 لوگوں کو غلط طریقے سے بھرتی کرنے اور گاڑیوں کی خریداری میں گھپلے کا الزام ہے۔ اے سی بی نے 2020 میں ایک کیس درج کیا تھا۔2018 اور 2020 کے درمیان گڑبڑ کے الزامات ہیں۔

اس سال اگست میں اے سی بی نے ایل جی کو ایک خط لکھا تھا کہ امانت اللہ کو وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جائے کیونکہ وہ بہت جارحانہ مزاج کے ہیں اور مجرم شخص ہیں قابل ذکر ہے کہ بدعنوانی کے معاملہ میں آپ کے تیسرے بڑے لیڈر پر یہ کارروائی ہوی ہے اس سے پہلے وزیر ستیندرجین ،کو گرفتار کیا گیا تھا پھر نایب سی ایم منیش سسودیا کے یہاں چھاپے مارے گیے اور اب امانت اللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا.

Comments are closed.