پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن

این آئی اے کےتلنگانہ آندھرا پردیش میں ۴۰مقامات پر چھاپے، چارگرفتار
حیدر آباد۔۱۸؍ستمبر: پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کیخلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو جنوبی ہند کے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 40 مختلف مقامات پر چھاپے ماکر چار لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایجنسی نے تلنگانہ میں 38 مقامات (نظام آباد میں 23، حیدرآباد میں چار، جگتیال میں سات، نرمل میں دو، عادل آباد اور کریم نگر اضلاع میں ایک ایک) اور آندھرا پردیش میں دو مقامات (کرنول اور نیلور اضلاع میں ایک ایک) پر چھاپے مارے ہیں۔اتوار کی صبح سے جاری چھاپوں کے بارے میں این آئی اے نے کہا کہ اس نے ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مجرمانہ مواد ضبط کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کہا کہ چار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی ٹریننگ کے لیے اور مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان فرقہ پرستی کو فروغ دینے کے لیے کیمپ لگائے تھے ۔این آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے نظام آباد کے اے پی ایچ بی کالونی علاقے میں شہید چوس عرف شاہد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اسے 41 (a) کوڈ آف کریمنل پروسیجر (CRPC) کے تحت نوٹس دیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ قانونی بیداری کی آڑ میں ان مقامات پر پی ایف آئی کی سرگرمیوں کے لیے کراٹہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔عبدالقادر سمیت 26 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.