بی جے پی ہمیں کچلنے کی کوشش کر رہی ہے, ہمارے لیڈر سخت ایماندار ہیں: کیجریوال

نئی دہلی۔۱۸؍ستمبر: آج عام آدمی پارٹی نے پہلی قومی عوامی نمائندہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس کانفرنس میں خاص طور پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر سخت نشانہ لگایا۔ سی ایم کجریوال نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ ہمارے لیڈر کٹر ایماندار ہیں۔اروند کجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے ستیندر جین کو گرفتار کیا اور پھر ڈپٹی سی ایم منیش سیسودیا کے پیچھے پڑی۔ منیش کے گھر سے کچھ نہیں ملا، اس کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی کے لوگ گاؤں گئے، انہیں وہاں کچھ نہیں ملا اور ان کے بینک لاکر کو بھی کھنگالا ۔ اب وہ منصوبہ بنا رہے ہیں کہ وہ 5-7 لوگوں پر چھاپہ ماریں گے اور بعد میں کہیں گے کہ منیش سیسودیا کے ساتھی کے یہاں سب کچھ ملا ہے۔ڈپٹی سی ایم منیش سیسودیا کا حوالہ دیتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ کوئی بھی بدعنوان شخص صبح سویرے نہیں اٹھتا اور اسکول نہیں جاتا۔ کجریوال نے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر بھی بات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو غیر ضروری طور پر پکڑا گیا ہے۔سی ایم اروند کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کا آپریشن لوٹس ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمارے ایم ایل اے کو 20-20 کروڑ روپے دینے کی کوشش کی، لیکن ایک بھی ایم ایل اے نہیں ٹوٹا۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی کے بعد پنجاب گئے اور وہاں کے ایم ایل اے کو 25 کروڑ دینے کی بات کی، لیکن وہاں ایک بھی ایم ایل اے پارٹی سے منحرف نہیں ہوا ، اب جب کہ تمام حربے ناکام ہوگئے ، تو انہوں نے سرکاری مشنریوں کے ذریعہ ہماری پارٹی کے ممبرانِ اسمبلی پر چھاپہ پڑ وا رہی ہے ۔
Comments are closed.