کیوٹی میں 37 سالہ شخص کی لاش برآمد

 

دربھنگہ۔ ۱۸؍ستمبر: (محمد رفیع ساگر/بی این ایس)کیوٹی تھانہ علاقہ کے شیخ پور دانی سرھواڑہ گاؤں کے کھیت سے ایک 37 سالہ شخص کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ لاش کی شناخت اسی گاؤں کے محمد عرفان ولد محمدمرحوم ساجد کے طور پر ہوئی ہے جو سڑھواڑہ کا رہنے والا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح اس کی لاش گاؤں سے شمال مشرقی سمت میں باندھ سے ملی ہے۔قضائے حاجت کے لیے گئے کسی شخص نے لاش دیکھی اور شور مچانے پر گاؤں والے اور رشتہ دار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کی شناخت کی۔ کیوٹی تھانہ انچارج رانی کماری نے بتایا کہ عرفان کے منھ سے جھاگ نکل رہا تھا اور چہرے پر کچھ زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی اہلیہ کا بیان لیا جارہا ہے۔

Comments are closed.