آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام سیرت کوئیز24/اکتوبر کو

پھلواری شریف:19/ستمبر(پریس ریلیز)
آج اسلامیہ بی ایڈ کالج میں سیرت پروگرام سے متعلق ایک اہم نشست ہوئی۔ جس کی صدارت کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی۔ اس اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ربیع الاول کے ماہ مبارک کی مناسبت سے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے واقف کرانے کی غرض سے آ ل انڈیا ملی کونسل بہار،اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے اسکول کے طلبہ وطالبات کے درمیان سیرت کوئیز کروائے گی۔یہ پروگرام24/اکتوبر2022ء بروزسوموارکو اسلامیہ بی ایڈ کالج،عیسیٰ پورروڈ،پھلواری شریف،پٹنہ میں منعقد ہوگا۔ اس مقابلہ جاتی سیرت کوئیز میں حصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات کو توصیفی سند اورتشجیعی انعامات سے نوازاجائے گا۔واضح ہو کہ گزشتہ سال بھی15/اسکولوں کے 200/سوسے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی تھی اورملک کے ممتازعلماء ودانشوروں کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا تھا۔اس میٹنگ میں سیرت کوئیز سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے مولاناانیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے طلبہ وطالبات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بھی پیدا ہوگی اورآپ کے حیات مبارک سے وہ واقف بھی ہوسکیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا جز ہے اورآپ کی زندگی کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ اس میٹنگ میں اسلامیہ بی ایڈکالج کے چیئرمین جناب خورشید حسن،نجم فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب نجم الحسن نجمی،جوائنٹ سکریٹری اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن جناب مونا افتخاراحمدنظامی،آل انڈیا ملی کونسل بہار کے کارگزارجنرل سکریٹری مولانامحمد نافع عارفی اورڈاکٹرسہیل احمد وغیرہ شریک تھے۔ جب کہ فون پر کونسل کے جنرل سکریٹری مولانامحمد عالم قاسمی مشورہ میں شریک تھے۔

Comments are closed.