اوکھلا میں شاندار ایکو میلہ کا انعقاد

نئی دہلی (پریس ریلیز)اوکھلا کے غفار منزل چلڈرن پارک میں بلیسنگ این جی او کے زیر اہتما م ایکو میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد تنظیموں اور شخصیات نے حصہ لیا اور ایکو میلہ کو کامیاب بنایا ۔اس موقع پر تنویر جہاں چیئر مین ہیلپ چیریٹیبل ٹرسٹ ،نشاط ہاشمی بانی و منیجنگ ڈائریکٹر بلیسنگ ،بشری صدیقی پروجیکٹ ڈائریکٹر ،صائمہ پروین پروجیکٹ کوآر ڈینیٹر ،ابھینو پانڈے ایسوسی ایٹ ممبر ،دانش احمد ویڈنگ پلا نر شبھ ویڈنگ اینڈ ایوینٹ پلانرس اور ظفر حسین وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے ۔
میلہ کی جانکاری دیتے ہوئے نشاط ہاشمی نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد زیرو ویسٹ کو فروغ دینا اور بچوں کا رجحان زیرو ویسٹ کی طرف متوجہ کر نا ہے تاکہ وہ زیرو ویسٹ کو زیادہ سے زیادہ اپنی لائف اسٹائل بنائیں اور ہم چاہتے ہیں کہ( sustainability)پائیداری کو ٹرینڈ پر لائیں اور نیچر کی چیزوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لائیں جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہیں ۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ پلاسٹک کا استعما ل نہ کریں یہ کافی نقصان دہ ہے اس کی جگہ جوٹ بیگ کا استعمال کریں ۔
تنویر جہاں نے کہا کہ بلیسنگ کی طرف سے کی گئی اس پہل کی ہم سراہنا کرتے ہیںاور اوکھلا واسیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بچوں کے دست کاری کے ہنر کو فروغ دیں اور ہاتھوں سے بنی ہوئی چیزوں کو ضرورخریدیں ۔
دانش احمد نے کہا کہ اس میلے کی شروعات ۲۰۱۹ میں ہوئی تھی اور آج کے اس میلے میں بزرگوں اور بچوں نے طرح طرح کے اسٹال لگائے ہیں اور جس کی طرح کی بھیڑ جمع ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ علاقائی لوگ کافی خوش ہیں اور پوری طرح استفادہ کر رہے ہیں ۔اس میلے کو شبھ ویڈنگ پلانرس نے اسپونسر کیا ہے اور جب بھی موقع فراہم ہو گا ہم اس طرح کے میلے کا انعقاد کر تے رہیں گے ۔
ظفر حسین نے کہا کہ میلہ کافی شاندار ہے جس سے سبھی لطف اندوز ہو رہے ہیں میری درخواست ہے کہ ہاتھ سی بنی ہوئی چیزوں سے زیادہ سے زیادہ خریدیں تاکہ ان لوگوں حوصلہ افزائی ہوسکے ۔میلہ کو کامیاب بنانے میں بلیسنگ کی ٹیم نے اہم رول ادا کیا ۔
Comments are closed.