راجستھان، چھتیس گڑھ میں پرانا پنشن بحال

 

گجرات میں بھی کانگریس حکومت آئی تو پرانا پنشن منصوبہ نافذ ہوگا: راہل گاندھی

نئی دہلی۔۲۰؍ ستمبر: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گجرات اسمبلی انتخاب کے بعد اگر ان کی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو راجستھان اور چھتیس گڑھ کی طرح اس ریاست میں بھی پرانی پنشن کا انتظام کیا جائے گا۔ راہل گاندھی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے پرانی پنشن ختم کر کے بزرگوں کو ‘آتم نربھر (خود کفیل) سے ‘نربھر (منحصر) بنا دیا ہے۔راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں پرانی پنشن کو سرکاری ملازمین کا حق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر گجرات میں کانگریس حکومت آتی ہے تو اس کو جلد از جلد نافذ کیا جائے گا۔ وہ ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ پرانی پنشن ختم کر بی جے پی نے بزرگوں کو آتم نربھر سے نربھر بنا دیا۔ ملک کو مضبوط کرنے والے سرکاری ملازمین کا حق ہے پرانی پنشن۔ ہم نے راجستھان، چھتیس گڑھ میں پرانی پنشن بحال کی۔ اب گجرات میں بھی کانگریس حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی۔پنشن کے لیے تنخواہ سے کوئی کٹوتی نہیں۔

Comments are closed.