پاپولر فرنٹ نے اپنے قومی اور ریاستی قائدین کو این آئی اے اور ای ڈی کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی مذمت کی

نئی دہلی (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل (NEC) نے آج جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ”این آئی اے اور ای ڈی کے چھاپوں، غیر منصفانہ گرفتاریوں اور پورے بھارت میں اس کے قومی اور ریاستی رہنماؤں کو ہراساں کرنے، اور ممبران اور حامیوں کے خلاف ایکشن کی مذمت کی ہے۔ تنظیم این آئی اے کے بے بنیاد دعوے اور سنسنی خیزی کا مقصد صرف اور صرف دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
مرکزی ایجنسیوں کو اپنی کٹھ پتلیوں کے طور پر استعمال کرنے والی مطلق العنان حکومت کے خوفناک ہتھکنڈوں سے پاپولر فرنٹ کو کبھی خوفزدہ نہیں کیا جائے گا۔ تنظیم اپنے موقف پر ثابت قدم رہے گی اور ہمارے پیارے ملک کے آئین کی جمہوری اقدار اور روح کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔“
Comments are closed.