افغانستان میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکہ، ۱۴؍ جاں بحق 

 

کابل۔ ۲۳؍ستمبر: افغانستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اُٹھانے لگی، کابل میں نماز جمعہ کے بعد وزیر محمد اکبر خان مسجد میںکے باہر زور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ۱۴؍افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔یہ دھماکہ حالیہ مہینوں میں مساجد میں نماز جمعہ کو نشانہ بنانے والے مہلک سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ نماز کے بعد جب لوگ مسجد سے باہر آنا چاہتے تھے تو ایک دھماکہ ہوا۔ تمام ہلاکتیں عام شہری ہیں، ابھی تک صحیح تعداد واضح نہیں ہے۔دھماکہ وزیر اکبر خان میں ہوا، جو پہلے شہر کے ‘گرین زون’ کا گھر تھا، بہت سے غیر ملکی سفارت خانے اور نیٹو کا مقام تھا، لیکن اب حکمران طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔یہ مسجد ماضی میں حملوں کا نشانہ رہی ہے، جس میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے سے قبل جون ۲۰۲۰میں ہونے والا ایک دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں مسجد کا امام ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Comments are closed.