علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

 

گلیاں تالاب میں تبدیل، کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان، عوام نقل مکانی پر مجبور

علی گڑھ۔ ۲۴؍ستمبر: اترپردیش کئ علی گڑھ میں گذشتہ پانچ روز کی موسلادھار بارش کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علیگڑھ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہجمال میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے گھریلو سامان پانی میں تیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ علاقے کی گلیاں تالاب میں تبدیل نظر آرہے ہیں۔اس کی وجہ سے پینے کا پانی، دودھ، دوائیں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے مقامی عوام محروم ہو رہے ہیں ، مقامی لوگوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی مدد نہیں پہنچی،رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، میئر اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن کا کوئی افسر متاثرین اور علاقے کا جائزہ لینے کے ارادے سے وہاں پہنچا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ 5 روز سے مسلسل بارش کے باعث علاقہ کا نظام اور زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے ۔ گھروں کا سامان پانی میں تیرنے لگا۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہو رہی بارش کے باعث لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانا تک نہیں پک رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اس کے ساتھ لوگوں نے بتایا کہ اب تک علاقے کے تقریبا 80 فیصد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

Comments are closed.