جمعیت علمائے ہند کی جانب سے سدبھاؤنا سنسد پروگرام منعقد ،کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

گنگا جمنی تہذیب برقرار رکھنے کے لئے اس پروگرام میں سینکڑوں افراد نے لیا حصہ
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے چک درگاہ میں مکھیا محمد شعیب کی صدارت میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے سدبھاونا سنسند پروگرام منعقد ہوا جس کی نظامت جمعیت علمائے ہند کے اِصلاحِ معاشرہ کمیٹی کے ضلع جنرل سکریٹری مولانا عبدالقادر رحمانی نےکی۔ ان کی روحانی آواز سے تلاوتِ قرآن اور نعت رسول سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس پروگرام میں برادران وطن نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالقادر رحمانی نے کہا کہ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی اسواہ حسنہ قرآن کی پیروی سے ہی ہم اپنے مشن میں صد فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں ۔اُنہوں نے اپنے پر مغز خطاب میں جمعیت کے اغراض و مقاصد پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے آپسی بھائی چارہ کا پیغام جائیگا آور گنگا جمنی تہذیب ہمیشہ برقرار رہے گی ۔وہیں مولانا غفران قاسمی نے بھی پروگرام سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منت الله قاسمی نے اپنے نیک مشورہ دیئے۔ اس موقع پر آفتاب عالم، ماسٹر فخر عالم، رضاءالحق، مولانا اعجاز قاسمی، رنکو جی ، محمد خورشید عالم، لکھن چوپال، عبدالرازق، راجو کمار، صدام حسین، رضوان عالم، مکیش گپتا، حسان احمد، امیش منڈل، عرش عالم، مولانا شرف الدین ، عبد القادر ، محمد اکرم، مولانا امان اللہ، مولانا ثاقب نعمانی، الحاج محمد علی عرف لڈو بابو وغیرہ موجود تھے۔
Comments are closed.