حجاب پہننے سے منع کرنے پر طالبات کا احتجاج تشدد کی نذر

 

کیرالہ میں پروویڈنس گرلز ہائرسکنڈری اسکول کی طرف جانے والے مارچ پر لاٹھی چارج

ممبئی۔۲۶؍ ستمبر:  کیرالا کے کالی کٹ کے ایک اسکول میں طالبہ کا حجاب پہننے سے منع کرنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا جس کے بعد طلبہ تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے مارچ کیا جو پُرتشدد ہو گیا۔ حجاب پر پابندی کا الزام لگاتے ہوئے کیرالا کے کالی کٹ میں طلبہ تنظیموں کا پروویڈنس گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طرف جانے والا مارچ اچانک پُرتشدد ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF) کی جانب سے پیر کی سہ پہر مارچ نکالا گیا۔اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا کہ آئینی حقوق کو پامال کرنے والے پروویڈنس اسکول کی منظوری منسوخ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پولیس نے مارچ کو اسکول کے سامنے روک دیا تھا۔ پھر ایم ایس ایف نے بھی انہی نعروں کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکول تک مارچ کیا۔ اس دوران این ایس ایف کے ریاستی صدر پی کے نواز نے مارچ کی قیادت کی تاہم پولیس نے بیریکیڈ عبور کرنے کی کوشش کرنے والے کارکنان پر لاٹھی چارج کر دیا۔واضح رہے کہ پرویڈنس اسکول حکام نے گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے والی ایک طالبہ کو بتایا کہ وہ حجاب نہیں پہن سکتی جس کی وجہ سے احتجاج شروع ہوا ہے۔ طالبہ کے والدین نے الزام لگایا کہ پرنسپل نے انہیں کہا کہ وہ اسکول یونیفارم کی پیروی کریں اور حجاب نہ پہنیں، بصورت دیگر وہ مختلف اسکول میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

Comments are closed.