بوکارو میں ۱۵؍گھروں پر ہیمنت سرکار کا بلڈوزر

 

گاؤں سے ریلوے لائن گزارنے کےلیے کارروائی

رانچی۔۲۷؍ ستمبر: بوکارو ضلع کے شمال میں واقع گاؤں دھگھری کے۱۵ گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیاگیا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیاجارہا ہے کہ ۹؍گھر مسلمان کے تھے۔ بتایاجارہا ہے کہ انتظامیہ طویل وقفے سے یہاں کے باشندوں کو نوٹس بھیج رہی تھی ، ریلوے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بلڈوزر یہاں رہنے والے لوگوں کے گھرو ںپر چلا ہے۔ یہاں تقریباً ۱۵ خاندان کے لوگ اب قریب کے رشتے داروں کے یہاں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں صبح کے سات بجے ہی انتظامیہ وہاں پہنچی اور باشندوں کو کچھ دیر کا وقت دیا کہ گھروں سے قیمتی سامان نکال لے یہاں رہنے والوں نے افسران سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں مانے اور بلڈوزر چلا کر گھروں کو منہدم کردیاگیا۔ یہاں رہنے والوں نے مخالفت کی لیکن انتظامیہ پر کچھ اثر نہیں ہوا، بوکارو تپکاڈیہہ تل گاڑیہ ریلوے لائن اضافے میں یہ یہ چھوٹی بستی مانع تھی ان گھروں میں رہنے والوں کو نوٹس دیاگیا تھا، انتظامیہ مکمل تیاری کے ساتھ آئی اور گھروں کو منہدم کردی لوگ روتے بلکتے رہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔

Comments are closed.