سرکاری اسکول میں سیرت نبویﷺ پر مقابلہ پر ہنگامہ

 

کرناٹک میں سری رام سینا کی ہنگامہ آرائی کے بعد انتظامیہ کی کارروائی، ہیڈ ماسٹر معطل

بنگلورو۔ ۲۹؍ستمبر:  کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں پیغمبرﷺ پر تحریری مقابلہ منعقد کرنے پر سری رام سینا نے ہنگامہ کھڑا کردیا جس کے نتیجے میں انتظامیہ کی طرف سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنا پڑا۔کرناٹک کے ضلع گدگ کے ناگاوی گاوں میں یہ واردات بدھ کو پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ہائی اسکول میں کسی اجازت کے بغیر ہیڈ ماسٹر نے ہائی اسکول طلبہ کے لئے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تحریری مقابلہ منعقد کیا تھا، جو ہیڈ ماسٹر کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالمناف بیجاپور نے غالباً ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے اسکول کے دیگر اساتذہ اور محکمہ تعلیمات کے افسران کے علم میں لائے بغیر طلبہ کو ‘محمد صلی اللہ علیہ وسلم – سب کے لئے ‘ اور ‘آخری نبی – محمد صلی اللہ علیہ و سلم ‘ نامی کتابیں پڑھنے کے لئے دیں ۔ اور انعامی تحریری مقابلہ منعقد کیا ۔ اس پر سری رام سینا کے کارکنان نے اسکول میں گھس کر ہنگامہ کھڑا کیا اور ہیڈ ماسٹر کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ جس کے بعد محکمہ تعلیمات کے ایڈیشنل کمشنر سدرامپّا ایس برادر نے ابتدائی تفتیش کے بعد الزام ثابت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کارروائی کی اور ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنے کے احکام جاری کیے ۔

Comments are closed.