منگلورو کی ملالی مسجد تنازعہ پر ۱۷؍اکتوبر کو عدالتی فیصلہ

بنگلورو۔۲۹؍ ستمبر: ملالی مسجد کی آراستگی کے کام کے تعلق سے پیش کئے گئے اعتراضات اور عرضیوں پر سماعت کے بعد منگلورو کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور 17 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔اپریل کے مہینے میں آراستگی اور درستگی کا کام چل رہا تھا تو ملبے میں چند ایسی چیزیں برآمد ہونے کا ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس ملبے کی اشیا ایک قدیم مندر کے باقیات سے مشابہت رکھتے ہیں۔ 21 اپریل کو کئی لوگ جمع ہوئے تھے پولیس نے مداخلت کر کے حالات کو قابو میں کیا۔ ہندو تنظیموں نے عدالت میں مقدمات بھی دائر کئے تھے۔ اس کے جواب میں مسجد انتظامیہ نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
Comments are closed.