’نشہ کے خلاف مہم‘ ڈاکٹر امتیاز سید کی دیونار پولس اہلکار سے ملاقات

ممبئی۔۳۰؍ ستمبر: گوونڈی میں مسلم نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی نشہ کی لت کے خلاف مورچہ سنبھالے ہوئےڈاکٹر امتیاز سید نے دیونار پولس اسٹیشن کے سینئر پولس اہلکار راجیش پربھاکر کامبلے سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے سماج میں پھیلی نشہ کی لت سے انہیں آگاہ کرایا اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر امتیاز سید گوونڈی میں مختلف مواقع سے کیمپ منعقد کرکے اس ضمن میں بیداری کی کوشش کرتے رہتے ہیں ڈاکٹر امتیاز سید پیشے ڈاکٹر اور نوجوان ہونے کی وجہ سے خدمت خلق میں پیش پیش رہتے ہیں اور کوشش کرتے رہتے ہیں کہ سماج سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ہوجائے۔
Comments are closed.