آریس یس پر پابندی کا مطالبہ افسوسناک : وزیر اعلیٰ بسواراج بمئی

بنگلور۔۳۰؍ستمبر: اپوزیشن لیڈر آریس یس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں انکا یہ مطالبہ مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے ، انہوںنے ہبلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی یف آئی پر پابندی لگائے جانے پر سوال پوچھنے کا حق کانگریس کو نہیں ہے کیونکہ پی یف آئی پر عائد کردہ مقدموں کوکانگریس پارٹی نے ہی واپس لیا تھا۔ اب اس پر پردہ ڈالنے کے لئے کانگریس پارٹی کوشش کررہی ہے لیکن آر یس یس پر پابندی کیوں لگانی چاہئے یہ جواب دینے سے سدرھرامیا قاصر ہیں ۔ آر یس یس غریبوںاور ضرورتمندوں کی خدمت کرنے والی تنظیم ہے اور وہ ملک میں حب الوطنی کا پیغام عام کرنے والی تنظیم ہے ایسی تنظیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ افسوس ناک ہے ۔ سدھرامیا اس قدر اپنا وقار نہ گرائیں تو ہی بہتر ہوگا۔
Comments are closed.