میونسپلٹی کی تجوری کی تلاش میں اعظم خاں کے ریزارٹ پرپولیس کا چھاپہ

رام پوریکم اکتوبر(صدّام حسین فیضی) سماج وادی لیڈر ایم ایل اے محمد اعظم خان کے بیمارہونے اور اسپتال میں داخل ہونے پر بھلے ہی انہیں اور ان کے خاندان کو عدالتوں سے راحت مل رہی ہے مگر پولیس اور انتظامیہ کسی بھی طرح ماننے کو تیار نہیں ہے اور پیچ کو سخت کر کے مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے جس میں 2005 میں بلدیہ سے تجوری چوری ہونے کے معاملے میں اب پولیس متحرک ہوگئی ہے۔حال ہی میں بلدیہ کی سابق چیرپرسن ریشماافروز نے اس پرانے کیس میں تجوری برآمد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے رات پولیس اور انتظامیہ نے تقریباً ایک گھنٹے تک اعظم خان کے اہل خانہ کے زیر انتظام چل رہے نجی ہم سفر ریزورٹس کی تلاشی لی ہے ۔ تلاشی لینے والوںمیں سرکل آفیسرسٹی انوج چودھری اور ایس ڈی ایم نرنکر سنگھ بھی موجود تھے۔ تقریباً 1گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تلاشی میں پولیس کو کچھ نہیں ملا۔اس دوران پولیس نے ہم سفر ریزورٹ کے تمام کمروں اور مختلف مقامات کو چیک کیا اور خواتین پولیس سمیت پولیس کی بھاری فورس کے ساتھ سرچ آپریشن کیا اور کچھ نہ ملنے پر پولیس ایک گھنٹے بعد واپس آگئی۔ اس موقع پر سی او سٹی انوج چودھری نے بتایا کہ میونسپلٹی سے تجوری کی چوری کا کیس 2005 ہے جس میں مقدمہ نمبر 77 والٹ چوری کا کیس 2005 لکھا گیا تھا جو کہ تاحال برآمد نہیں ہوسکاجس میں مخبر کی اطلاع پر بتایا گیا کہ یہ تجوری یہاں مل سکتی ہے۔ اس کے لئے ہم نے ہم سفر ریزورٹ کو چیک کیا اور تلاشی لی ہے فی الحال تجوری یہاں سے برآمد نہیں ہوسکی ہے۔ تقریباً 1 گھنٹے تک چیکنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا لیکن کچھ نہیں ملاہے۔
Comments are closed.