مولانا سفیان قاسمی مشاورت کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

 

نئی دہلی۔یکم؍ اکتوبر: ممتاز عالم دین اور سرکردہ ملی رہنما،دارالعلوم دیوبند وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے مسلم مجلس مشاورت کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔وہ عرصہ دراز سے ہندوستانی مسلمانوں کی وفاقی تنظیم کا درجہ حاصل مشاورت سے وابستہ تھے ،،یہی نہیں مولانا قاسمی اعلی اختیاراتی باڈی سپریم گائیڈنس کونسل کے نائب صدر کے علاوہ مشاورت کی مجلس عاملہ کے منتخب رکن تھے ،اگرچہ مولانا قاسمی نے اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے مشاورت کی مزید خدمت سے معذرت چاہی ہے اور استعفی قبول کرنے پر اصرار کیا ہے ادھران کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے حالیہ تنازعات سے کافی دکھی تھے اور اپنی جانب سے انہیں حل کرنے کی کوشش بھی کی ،جن میں وہ بظاہر ناکام رہے مفاہمت کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر حضرت نےخود کو مشاورت سے علیحدہ کرنے میں ہی عافیت سمجھی ۔ان کے استعفی سے مشاورت کو یقیناً دھکا لگا ہے ۔علماء کی دنیا میں ان کا بڑا احترام و اکرام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کئ اور سینئر سرکردہ اور ملک وبیرون ملک شہرت یافتہ ارکان مشاورت استعفی دینے والے ہیں جس سے مشاورت کی ساکھ متاثر ہوگی ۔

Comments are closed.