ستندر جین کو جھٹکا، منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کو چیلنج دینے والی عرضی خارج

 

نئی دہلی، یکم اکتو بر:دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کو جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ستیندر جین کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے ذیلی عدالت کے حکم کو چیلنج پیش کیا تھا۔غور طلب ہے کہ دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین فی الحال منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد جیل میں بند ہیں۔ دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی کو اسپیشل سی بی آئی جج وکاس ڈھل کے پاس منتقل کر دیا۔ دراصل ای ڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ ستیندر جین کی ضمانت عرضی کو اسپیشل سی بی آئی گیتانجلی گویل کی عدالت سے دوسرے جج کے پاس منتقل کر دیا جائے۔ اس پر عدالت نے اتفاق ظاہر کر دیا۔ راؤز ایونیو کورٹ کے فیصلے کے خلاف ستیندر جین نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جسے ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

Comments are closed.