وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں فائیو جی کا آغاز

 

نئی دہلی، یکم اکتو بر:وزیراعظم نریندر مودی نے آج فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر دیا، جس کے ساتھ انڈیا موبائل کانگریس کاآج دہلی میں آغازہوا جو 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کی خاص بات 5جی یا پانچویں جنریشن کی موبائل انٹرنیٹ خدمات کا آغاز ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 5جی ٹیلی فونک خدمات کا آغاز اور انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سربراہی اجلاس عالمی تھا، لیکن اس کے پیچھے سوچنے کا عمل اور آواز یقینی طور پر مقامی تھی۔ تقریب میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جی 3جی اور 4جی کے ساتھ، ہندوستان دیگر ممالک پر منحصر تھا۔ تاہم 5جی کے ساتھ ہندوستان نے ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی معیار قائم کیا ہے۔زیادہ تر ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کے رول آؤٹ کی طرح چند مہینوں میں مرحلہ وار رول آؤٹ دیکھیں گے، جس میں بہت سے نئے شہروں اور قصبوں کو 5جی سروسز تک رسائی حاصل ہوتی نظر آئے گی۔ یہ نیٹ ورک پہلے ہندوستان کے 13 شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ جن 13 شہروں میں 5جی نیٹ ورک پہلے آئیں گے ان میں احمد آباد، بنگلورو، چندی گڑھ، چنئی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام، حیدرآباد، جام نگر، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے شامل ہیں موبائل کمیونی کیشن نیٹ ورکس کی اگلی نسل ہے 5جی ، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ 4جی کے مقابلے میں بہت تیز رفتار اور وسیع استعمال کے معاملات پیش کرتا ہے۔آر آئی ایل کے چیئرمین مکیش امبانی نے پی ایم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ حکومت کی ہر پالیسی، ہر دستاویز کو مہارت سے تیار کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ معیشت بننے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.