کرناٹک میں گاندھی جینتی پربھی گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی

بنگلورو، یکم اکتو بر:کرناٹک کے بنگلورو میں گاندھی جینتی یعنی 2 اکتوبر کو گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بنگلورو مہانگر پالیکاکی جانب سے بھی اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ بی بی ایم پی کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام گوشت کی دکانیں اور مذبح اتوار کو بند رہیں گے۔ یہ حکم مقامی زبان میں جاری کیا گیا ہے۔ماضی میں بھی بی بی ایم پی کی جانب سے گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔اگست کے مہینے میں ہی بی بی ایم پی نے ایک حکم کے تحت گنیش چترتھی، جنم اشٹمی وغیرہ کے موقع پر گوشت کی فروخت اور جانوروں کے ذبح پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس سال کے شروع میں رام نومی، بدھ پورنیما کے دن بھی ایسا ہی حکم جاری کیا گیا تھا۔
Comments are closed.