Prophet For All Campaign کے زیر اہتمام اسم محمد ﷺ مع القابات کی خطاطی کی نمائش انتہائی کامیابی سے ہمکنار

 

ریاست و بیرون ریاست سے ۲۵ سے زائد خطاط کی شرکت

پریس ریلیز:- ممبئی کی کئی اہم سماجی، تعلیمی اور دینی تنظیموں کے تعاون سے پہلی بار وسیع پیمانے پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش ۱۲ ربیع الاول کی نسبت سے بڑے پیمانے پر کیء
اہم پروگرام ممبئی اور مضافات میں یکم ربیع الاول سے مناےء جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک اہم پروگرام "اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم” مع القابات، خطاطی کی ایک روزہ نمائش کریمی لائبریری انجمن اسلام ہیڈ آفس، سی ایس ٹی ,ممبئ میں منعقد کی گئی- صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کے دست مبارک سے نمائش کا پروقار افتتاح عمل میں آیا۔ جس کی سرپرستی ملک کے نامور خطاط جناب اسلم کرتپوری صاحب نے فرمائی اور جس کے انعقاد کی اہم ذمہ داری اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان کو گروپ کی جانب سے سونپی گئی تھی۔ اس موقع پر فن خطاطی پر ڈاکٹر ظھیر قاضی ،اسلم کرتپوری اور فرید احمد خان نے اظہار خیال بھی کیا ۔
مہاراشٹر و بیرون ریاست کے اہم خطاطی کے مراکز سے کئی اہم خطاط اس میں نا صرف شریک ہوۓ بلکہ اپنے منفرد فن پاروں سے ناظرین کو انگشت بدنداں کر دیا، خاص طور پر اس نمائش میں عالمی شہرت یافتہ استاد شفیق الزماں خان صاحب، (سربراہ شعبہ خطاطی مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم) کے بھی کچھ منتخب نمونوں کو نمائش میں شامل کیا گیا۔۔
اس نمائش میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے القابات منفرد و خوبصورت ترین انداز میں شامل کر کے خطاطوں نے نمائش کو چار چاند لگا دیا- اس نمائش میں مہاراشٹر کے ممبئی اور مضافات کے علاوہ بھیونڈی، مالیگاؤں، ایولہ، اورنگ آباد، دھولیہ، شہادہ، اکولہ، گجرات کے سورت، کرناٹک کے گلبرگہ اور دیگر علاقوں کے ماہر و مشاق خطاط اور خطاطہ نے اپنے فن پاروں کو شامل کر کے نمائش کو کامیابی سے ہمکنار کیا- شریک نمائش خطاطوں کے اسم گرامی درج ذیل ہیں۔ شیخ احسان، گلبرگہ کرناٹک، روبینہ ملتانی، سورت، گجرات، خلیق الزماں، اکولہ، ضیاء اللہ، ایولہ، انصاری امتیاز، شہادہ، شیخ رمشا، اورنگ آباد، گل ایوبی، جمال آحمد، رفیق پینٹر، رضوان ربانی، مالیگاؤں، ساتھ ہی رضیہ حنیف ، شیخ اریبہ، ڈاکٹر ثناء شیخ ، مبارک حسین، شاہجہاں بی، شیخ تنزیلہ، صدیقی مصباح، انصاری عبدالرحیم، مرزا حمیرا، ماسٹر عفان کٹی، عرس البلاد ممبئی اور مضافات سے شریک ہوۓ۔ بالخصوص برادر وطن "اچھوت پالو” مراٹھی کیلیگرافر نے دیوناگری میں اسم محمد لکھ کر نمائش میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر معزز مہمانان میں محترم یوسف ابراہانی، فاروق سید گل بوٹے، سید قاسم امام،انیس صدیقی، خان نوید الحق، بال بھارتی، سلیم الوارے،انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی مدیر ہندوستان سرفراز آرزو نے شرکت کی- انکے علاوہ علماء کرام حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب سابق چیئرمین بہار ریاستی حج کمیٹی، سابق ناظم امارت شرعیہ بہار و جھارکھنڈ اڑیسہ، قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل، مولانا مفتی محمد نافع عارفی صاحب، کارگزار جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار، مولانا حافظ اقبال چوناوالا صاحب، رکن مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند، قاری بدرعالم صاحب، مدرسہ معراج العلوم چیتا کیمپ ممبئی، مولانا راشد اسعد ندوی صاحب، امام و خطیب مسجد عمر فاروق کھڈے کی واڑی ڈونگری، ممبئی، مولانارشید احمد ندوی صاحب، جنرل سیکریٹری انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی، مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈ یٹر ہفت روزہ بصیرت ممبئی و بصیرت آن لائن ، مولانا عبد السلام خان قاسمی نے شرکت فرمائی ۔
شرکت کرنے والوں میں اس مہم
کے روح رواں جناب ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی، محترمہ پرنسپل زیبا ملک، پرنسپل لاء کالج ایڈوکیٹ فلک ناز، اکبر پیر بھائی کالج کے پرنسپل جناب شوکت، سماجی کارکنان محمود حکیمی و عبداللہ مسرور شامل تھے۔
Prophet for all
ٹیم کے مرکزی کردار سعید خان اور عامر ادریسی اور مہم کی مرکزی کمیٹی کے کئی اہم اراکین اور عبید فوٹو گرافر نے اس پروگرام میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اس کے انعقاد اور تشہیر میں بہت سرگرم کردار ادا کیا ۔
اراکین اردو کارواں، پروفیسر شبانہ خان، پروفیسر شاداب، پرنسپل سائرہ خان، تبسم ناڈکر، وسیم سر و جملہ اسٹاف آر سی ڈی ایڈ کالج امام باڑہ مع ٨٠ طالبات نے پروگرام میں بھرپور معاونت کی ۔
نمائش میں انجمن اسلام وی ٹی کیمپس کے غیر مسلم طلباء بڑی تعداد میں شامل ہوءے۔
منتظمین میں فرید خان اردو کارواں کے علاوہ انکی پوری ٹیم نے زبردست انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے بھر پور تعاون کیا۔ اور نماءیش کے انعقاد سے وابستہ تمام امور میں کامیاب منصوبہ بندی کر پروگرام کو یادگار بنا دیا۔

Comments are closed.