مہاراشٹر حکومت کا نیا فرمان : ’فون پر ہیلو نہیں وندے ماترم کہنا ہوگا’

ممبئی (ایجنسی) راشٹر واد کی نئی شکل کہاں کہاں سے نمودار کی جاسکتی ہے اس کی ایک مثال ریاستی سرکار کا حالیہ فیصلہ ہے جس کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے تمام سرکاری افسران کو لینڈ لائن اور موبائل فون پر ‘ہیلو’ کے بجائے ‘وندے ماترم’ کہنے کا سرکاری حکم (GR) جاری کیا ہے۔ ریاست میں، یہ اصول اتوار سے گاندھی جینتی (2 اکتوبر 2022) کے موقع پر لاگو ہوگا۔ اس حکم کی مخالفت کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان وارث پٹھان نے کہا کہ یہ کیا ڈرامہ ہے، کیا اس سے روزگار ملے گا؟جی آر کے مطابق، سرکاری اور سرکاری فنڈ سے چلنے والے اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے لازمی ہے کہ جب وہ شہریوں یا سرکاری افسران سے ٹیلی فون یا موبائل کال وصول کریں تو ہیلو کے بجائے ‘وندے ماترم’ بولیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ جی آر میں کہا گیا ہے کہ افسران کو چاہیے کہ وہ وندے ماترم کو سلام کے طور پر استعمال کرنے کے لیے آنے والے لوگوں میں بھی بیداری پیدا کریں۔ جی آر میں کہا گیا ہے کہ لفظ ہیلو مغربی ثقافت کی تقلید ہے اور اس سے کوئی پیار پیدا نہیں ہوتا۔
Comments are closed.