پروفیسر ویر’ٹھیکے پر،بغیر پی ایچ ڈی یونیورسٹیوں میں راست بحالی

نئی دہلی (پریس ریلیز) یو جی سی نے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں چار سال تک پی ایچ ڈی کے بغیر پروفیسروں کی تقرری کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس میں مرکزی یونیورسٹیاں، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم تک شامل ہیں۔ اس کے لیے صرف ایک شرط ہے کہ جس ادارے میں ایسے پروفیسرز رکھے جائیں گے اس کی نظر میں وہ اپنے مضمون کا ماہر ہو۔ایسے پروفیسروں کی تقرری کا انداز ان ویروں جیسا ہے جو چار سال کے لیے فوج میں بھرتی ہو رہے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے پر تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔
کیونکہ یونیورسٹیوں، کالجوں، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم وغیرہ میں تو پہلے ہی وزٹنگ فیکلٹی کے تحت اپنے اپنے سبجیکٹ کے ماہرین کو بلایا جا تا رہا ہے اور انہیں فی لیکچر کی بنیاد پر ادائیگی کی جاتی ہے۔ لیکن نئے نظام کے تحت ماہر وہی کہلاۓ گا جس کو وہ تعلیمی ادارہ قبول کرے گا۔یو جی سی نے انہیں پروفیسر آف پریکٹس کا نام دیا ہے۔ تقرری کے اہل افراد "شہرت کے ماہرین” ہونے چاہئیں، جنہوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں اور جن کے پاس کم از کم 15 سال کا سروس کا تجربہ ہو۔یو جی سی نے یہ فیصلہ ادارے پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ کس شعبے کے پیشہ ور افراد کو لینا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.