ہر حال میں اللہ کے نبیؐ کی بات ماننے والے بنیں: مفتی محمد عثمان قاسمی

جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت ؐکانپورکے زیر اہتمام مسجد مدح خاں فیتھفل گنج میں جلسہ رحمت عالم ؐ کا انعقاد
کانپور(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی زیر نگرانی جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام منائے جا رہے رحمت عالم مہینہ کے تحت مسجد مدح خاں فیتھفمل گنج میں منعقد جلسہ رحمت عالم سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے ناظم تعلیماتمفتی سید محمد عثمان قاسمی نے اپنے بیان میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے چار چیزوں ’ایمان، حضورؐ سے محبت، حضورؐ کی اطاعت،درورشریف کی کثرت‘کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ پر ایمان لائیں، آپؐ کو آخری پیغمبر مانیں، آپؐ کے بعد اب کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا اور کوئی نیا نبی نہیں آئے گااور اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرتے تو وہ جھوٹا ہے، اس پر ہمیں کسی سے اس کے سچے ہونے کی دلیل بھی نہیں چاہئے۔ ہمارے دلوں میں حضورؐ سے اتنی زیادہ محبت ہو کہ ہمارا پورا خاندان، ساری رشتہ داریاں،ساری کائنات کی محبت حضورؐکی محبت سے کم ہوجائے۔ جب حضورؐ سے محبت ہوگی تو آپؐ کی فرمانبرداری اور حکم کی بجا آوری ہر جگہ کرنی ہوگی۔ پھر وہ چاہے شادی بیاہ کا موقع ہویا کسی غمی کا موقع ہو، ہر حال میں اللہ کے نبیؐ کی بات ماننی ہے۔ حضورؐ سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ درود شریف کثرت سے پڑھا جائے اورماہ ربیع الاول سے حضور ؐ کو خاص مناسبت حاصل ہے تو اس مہینے میں اس کثرت مزید اضافہ کر دیا جائے، لہٰذا ہم زیادہ سے زیادہ درود شریف حضورؐ کیلئے پڑھیں اور طے کریں کہ اس مہینے میں ہزاروں مرتبہ درود شریف کا ہدیہ حضورؐ کو بھیجیں گے۔
مسجد مدح خاں کے امام وخطیب مولانا عزیز الحسن قاسمی کی سرپرستی میں منعقدہ جلسہ کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔مولانا محمدمغیث ثاقبی نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جلسہ میں مصلیان مسجد، علاقائی عوام کے ساتھ کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔
Comments are closed.